انٹر بینک میں ڈالر مہنگا لیکن سٹاک مارکیٹ سے خوشخبری آ گئی

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا لیکن سٹاک مارکیٹ سے خوشخبری آ گئی
انٹر بینک میں ڈالر مہنگا لیکن سٹاک مارکیٹ سے خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں کورونا وائرس قابو میں آنا شروع ہو گیاہے جس کے باعث معیشت کو بھی کچھ سہارا ملنا شروع ہو گیاہے کیونکہ سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ چند دنوں نے مثبت رجحان جاری ہے تاہم آج ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 42 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 167 روپے 75 پیسے میں فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے کاروباری افراد کیلئے خوشخبری آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 37 ہزار 330 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے بعد انڈیکس 322 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 37 ہزار 653 پر پہنچ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -