پٹرول پمپس کی لیزسے متعلق ازخودنوٹس کیس،سپریم کورٹ نے ملک بھر میں جی ٹی روڈ کے اطراف دی گئی لیز کی تفصیلات طلب کرلیں

پٹرول پمپس کی لیزسے متعلق ازخودنوٹس کیس،سپریم کورٹ نے ملک بھر میں جی ٹی روڈ ...
پٹرول پمپس کی لیزسے متعلق ازخودنوٹس کیس،سپریم کورٹ نے ملک بھر میں جی ٹی روڈ کے اطراف دی گئی لیز کی تفصیلات طلب کرلیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پٹرول پمپس کی لیزسے متعلق ازخودنوٹس کیس میں ملک بھرمیں جی ٹی روڈکے اطراف دی گئی لیزکی تفصیلات طلب کرتے ہوئے چیئرمین این ایچ اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب کوبھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

سپریم کورٹ میں پٹرول پمپس کی لیزسے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ جی ٹی روڈاین ایچ اے کی ملکیت نہیں،این ایچ اےزمین کامالک نہیں تولیزپرکیسے دے سکتاہے۔

وکیل ہائی وے اتھارٹی نے کہاکہ سڑک کے اطراف 220 فٹ جگہ این ایچ اے کی ہے،عدلت نے کہاکہ این ایچ اے کوزمین سڑک کی تعمیر،مرمت اورتوسیع کیلئے دی گئی،این ایچ اے کے قواعدقانون کیخلاف ہوئے توکالعدم ہوجائیں گے۔

عدالت نے ملک بھرمیں جی ٹی روڈکے اطراف دی گئی لیزکی تفصیلات طلب کرلیں،عدالت نے پٹرول پمپس،ہوٹلز،ریسٹورنٹس کودی گئی زمین کی تفصیلات بھی طلب کرلیں،عدالت نے تمام ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے استفسار کیا کہ زمین کن شرائط پراورکب سے لیزدی گئی؟۔

عدالت نے این ایچ اے کی جانب سے جاری تمام لائسنسزکی تفصیلات بھی طلب کرتے ہوئے چیئرمین این ایچ اے کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ،عدالت نے اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب کوبھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -