سنتھیا کی رحمان ملک کیخلاف مقدمہ اندراج درخواست پر سماعت ملتوی

سنتھیا کی رحمان ملک کیخلاف مقدمہ اندراج درخواست پر سماعت ملتوی
سنتھیا کی رحمان ملک کیخلاف مقدمہ اندراج درخواست پر سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سنتھیا رچی کی رحمان ملک کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پرسماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں جج محمد سہیل نے امریکی شہری سنتھیا رچی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔سنتھیا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پیپلزپارٹی نے درخواست کی تھی کہ سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کیا جائے، جس پر وزارت داخلہ نے رپورٹ جاری کر دی ہے اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنتھیا رچی کا ویزا ایکسپائرنہیں ہوا ہے۔
عدالت میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے وکیل کی جانب سے مقدمے کی تاریخ عید کے بعد دینے کی درخواست کی گئی جس پر جج محمد سہیل نے ریمارکس دیئے کہ اس مقدمے میں اتنی لمبی تاریخ نہیں ہوسکتی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مقدمے کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی اور کیس میں دونوں فریقین کو ہفتے کو دلائل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔