اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس انتقال کر گئے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس انتقال کر گئے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس انتقال کر گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس سردار محمد اسلم انتقال کر گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سابق چیف جسٹس کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سردار محمد اسلم کی نمازجنازہ آج شام ساڑھے چاربجے کہوٹہ میں ادا کی جائے گی۔سردار محمد اسلم کو جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے فروری 2008 میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کیا تھا اور آپ مارچ 2009 تک چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے پر فائز رہے۔

مزید :

قومی -