عمران فاروق قتل کیس ، مجرم معظم علی اور محسن علی کی اپیلوں پر فریقین کو نوٹس جاری،اے ٹی سی سے ریکارڈ طلب

عمران فاروق قتل کیس ، مجرم معظم علی اور محسن علی کی اپیلوں پر فریقین کو نوٹس ...
عمران فاروق قتل کیس ، مجرم معظم علی اور محسن علی کی اپیلوں پر فریقین کو نوٹس جاری،اے ٹی سی سے ریکارڈ طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مجرم معظم علی اورمحسن علی کی اپیلوں پر تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے اے ٹی سی اسلام آباد سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مجرم معظم علی اور محسن علی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی،کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے کی۔

عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،ہائیکورٹ نے اے ٹی سی اسلام آباد سے تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معائنہ مدت کےلئے ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -