جنوبی وزیرستان کے رہائشی قریبی رشتہ دار خاتون اور مرد بھکر میں قتل لیکن قاتل کون تھے؟ پریشان کن خبر

بھکر (ویب ڈیسک) پولیس کے مطابق پنجاب کے شہر بھکر کے علاقے دریاخان کے نواحی علاقے کاٹھ موڑ میں خاتون کے خاوند نے بھائی اور والد کے ہمراہ خاتون اور مرد دونوں کو قتل کردیا۔پولیس نے بتایاہے کہ واقعہ چھپانے کے لیے پولیس کو اطلاع دیے بغیر خاتون کی تدفین کردی گئی جبکہ زخمی شخص کو ورثا اسے علاج کے لیے ملتان لے کر جا رہے تھے کہ وہ بھی دم توڑ گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے مقتول کی لاش قبضہ میں لےکر ہسپتال منتقل کردی اور واقعے کا مقدمہ 29 نامزد اور 8 نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی قبر کشائی کے لیے علاقہ مجسڑیٹ کو درخواست دے دی گئی ہے۔ قتل ہونے والے مرد اور عورت کا تعلق ایک ہی قبیلے سے ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ مقتولین قریبی رشتہ دار تھے اور دونوں خاندان جنوبی وزیر ستان کے رہائشی ہیں۔