کے پی کے نے ایک اور ناکام ہونے والے منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

کے پی کے نے ایک اور ناکام ہونے والے منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا
کے پی کے نے ایک اور ناکام ہونے والے منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کے پی کے کے ناکام ہونے والے پنک بس منصوبے کو ایک مرتبہ پھر سے بغیر کسی پلاننگ کے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ مردان اور ایبٹ آباد میں پہلے ہی یہ منصوبہ ناکام ہو چکا ہے ، منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے کوئی پلاننگ نہیں کی گئی ہے ، 2019 میں خواتین کو محفوظ سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے یہ منصوبہ شروع کیا گیا تھا جو کہ چھ ماہ سے زیادہ نہیں چل سکا جس کے بعد اب مردان اور ایبٹ آباد سے بسیں خراب حالت میں پشاور پہنچا دی گئیں ہیں ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ پشاور نے ایک مرتبہ پھر سے اس پنک بس منصوبے کو شروع کر نے کا فیصلہ کیاہے اور اس حوالے سے اس بار بھی کوئی پلاننگ نہیں کی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -