انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے جس کے بعد اب معیشت کو بھی سہارا ملتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ سٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر آج دوسری مرتبہ مہنگا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کا آغاز ہوا تو دالر کی قدر میں 42 پیسے اضافہ ہوا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اب ڈالر مزید مہنگا ہو گیاہے ، انٹربینک میں ڈالر 67 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 168 روپے میں فروخت ہو رہاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی جو کہ اب تک برقرار ہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 37 ہزار 330 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔سٹاک مارکیٹ میں 370 پوائنٹس کااضافہ ہواہے جس کے بعد 100 انڈیکس 37 ہزار 701 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -