وزیراعظم عمران خان ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے اب کیا کام لینے جا رہے ہیں ؟ بڑی خبر آ گئی

وزیراعظم عمران خان ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے اب کیا کام لینے جا رہے ہیں ؟ ...
وزیراعظم عمران خان ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے اب کیا کام لینے جا رہے ہیں ؟ بڑی خبر آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے عید کے فوری بعد ٹائیگر فورس ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس کے علاوہ وہ بدھ کو نوجوانوں کیلئے خصوصی پیغام بھی جاری کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے عثمان ڈار اور ملک امین اسلم نے ملاقات کی جس دوران ٹائیگرفورس رضاکاروں کی تعداد بڑھانے کیلئے رجسٹریشن دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔اس حوالے سے عثمان ڈار کا کہناتھا کہ نوجوان تیاری کریں ، وزیراعظم نئی ذمہ داریوں کا اعلان کرنے والے ہیں ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کا کہناتھا کہ ٹائیگر فورس رضا کار ملک بھر میں شجر کاری کی مہم میں حصہ لیں گے ، نوجوان رضا کار مون سون کے دوران ایک کروڑ درخت لگائیں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کریں گے جس میں وہ نوجوانوں سے شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی اپیل کریں گے ۔

مزید :

قومی -