آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،نیب نے برجیس طاہر کی درخواست پرتحریری جواب ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،نیب نے برجیس طاہر کی درخواست پرتحریری جواب ...
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،نیب نے برجیس طاہر کی درخواست پرتحریری جواب ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر کےخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں نیب لاہور نے تحریری جواب جمع کرا دیا،نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے برجیس طاہر کی درخواست خارج کرنے کی استدعاکردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب جواب میں کہاگیا ہے کہ برجیس طاہر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کر رہے ہیں ،قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد برجیس طاہر کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں ،مختلف محکموں سے بھی برجیس طاہر کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں ،نیب جواب میں کہاگیاہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنمابرجیس طاہر کے تاحال وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے گئے،نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ برجیس طاہر کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -