وزیر اعلیٰ پنجاب کو کمشنر لاہور کے لیے تین ناموں پر مشتمل سمری بھجوا دی گئی

وزیر اعلیٰ پنجاب کو کمشنر لاہور کے لیے تین ناموں پر مشتمل سمری بھجوا دی گئی
وزیر اعلیٰ پنجاب کو کمشنر لاہور کے لیے تین ناموں پر مشتمل سمری بھجوا دی گئی

  

لاہور(لیا قت کھرل) پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو کمشنر لاہور کے لیے تین ناموں پر مشتمل سمری بھجوا دی ہے۔

دوسری جانب ایس اینڈ جی اے ڈی نے انٹرویو کالز کے لیے سلسلہ شروع کر دیا ہےجس میں کمشنر لاہور کے لیے سیکرٹریٹ بلدیات احمد جاوید قاضی سمیت تین امیدوار سامنے آگئے ہیں جبکہ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ذولفقار گھمن جبکہ سیکرٹری لیبر عامر جان خان بھی کمشنر لاہور کے لیے اپنے آپ  کو مضبوط امیدوار خیال کررہے ہیں۔

تاہم سیکرٹری بلدیات احمد جاوید قاضی کے بارے بتایا گیا ہے کہ وہ کمشنر لاہور کے لیے سب سے زیادہ مضبوط ترین امیدوار سمجھے جارہے ہیں۔ایس اینڈ جی اے ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمشنر لاہور کے لیے امیدوار کے چناؤ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور اس کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو جاوید قاضی ۔ذولفقار گھمن سمیت سیکرٹری لیبر عامر جان خان کے نام بھجوائے گئے ہیں۔اور آگلے 24سے48گھنٹوں میں کمشنر لاہور کی تعنیاتی کے عمل کو مکمل کر لیا جائے گا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -