رحیم یار خان میں دو لڑکوں کی کمسن لڑکی سے مبینہ زیادتی ، اب دونوں لڑکے کہاں ہیں ؟ افسوسناک خبر آ گئی

رحیم یار خان میں دو لڑکوں کی کمسن لڑکی سے مبینہ زیادتی ، اب دونوں لڑکے کہاں ...
رحیم یار خان میں دو لڑکوں کی کمسن لڑکی سے مبینہ زیادتی ، اب دونوں لڑکے کہاں ہیں ؟ افسوسناک خبر آ گئی

  

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں دو لڑکوں نے مبینہ طور پر ایک کمسن لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈلا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے دونوں لڑکوں کو بھی چھاپے کے دوران حراست میں لے لیاہے اور کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جارہاہے ۔

دوسری جانب گوجرانوالہ میں بھی نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیاہے جہاں شدید بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گر گئی ہے جس کے ملبے تلے ماں اور دو بچے دب گئے ہیں ، ریسکیوٹیموں نے اطلاعا ملنے پر علاقے میں پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیاہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -رحیم یارخان -