برسات کا موسم لیکن لاہور میں جہاں جہاں پانی کھڑا ہوجاتا ہے ، وہاں اب کیا بنایا جائے گا؟ ایم ڈی واسا نے حیران کن انکشاف کردیا

برسات کا موسم لیکن لاہور میں جہاں جہاں پانی کھڑا ہوجاتا ہے ، وہاں اب کیا ...
برسات کا موسم لیکن لاہور میں جہاں جہاں پانی کھڑا ہوجاتا ہے ، وہاں اب کیا بنایا جائے گا؟ ایم ڈی واسا نے حیران کن انکشاف کردیا

  

لاہور (جنرل رپورٹر) ایم ڈی واسا لاہور زاہد عزیز سید نے بتایا کہ لاہور میں بارشی پانی کی فوری نکاسی کے لئے ایک نیا نظام رائج کیا ہے جس کے تحت نشیبی علاقوں جہاں پانی تاخیر سے نکلتا ہے وہاں پانی ذخیرہ کرنے کے لئے پانی کے ذخائر بنائے جا رہے ہیں۔ لارنس روڈ پر پہلا ماڈل بنایا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق لاہور میں لارنس روڈ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں سب سے زیادہ پانی جمع ہوتا تھا اور دیر سے نکلتا تھا۔ ہم نے پانی ذخیرہ کرنے کا سسٹم بنا دیا ہے حالیہ بارشوں میں یہاں پانی جمع نہیں ہو ا۔اسی طرح کے سسٹم شہر کے دیگر مقامات پر بھی بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں 28 کلو میٹر سیوریج ٹرنک بورنگ کی لائینیں ڈالی جائیں گی جس کے لئے وفاقی حکومت کی اقتصادی امور کمیٹی اور پنجاب حکومت نے منظوری دے دی ہے۔ یہ14 ارب روپے کا پراجیکٹ ہے جس پر فنڈنگ ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے ستمبر کے آخر میں اس پراجیکٹ پر کام شروع ہوجائے گا۔لاہور کا سیوریج کا پانی ٹرنک سسٹم میں چلا جائے گا اور برساتی پانی نالوں کے ذریئے خارج ہو گا۔ اس سسٹم کی تعمیر سے لاہور میں پانی کھڑا نہیں ہو گا اور بد بو بھی ختم ہو جائے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -