سعودی بادشاہ کے بعد امیر کویت بھی ہسپتال داخل، سرجری ہو گئی ، اب صحت کیسی ہے ؟ بڑی خبر

سعودی بادشاہ کے بعد امیر کویت بھی ہسپتال داخل، سرجری ہو گئی ، اب صحت کیسی ہے ؟ ...
سعودی بادشاہ کے بعد امیر کویت بھی ہسپتال داخل، سرجری ہو گئی ، اب صحت کیسی ہے ؟ بڑی خبر

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی بادشاہ شاہ سلمان کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے تاہم اب دوسری جانب یہ خبر موصول ہو رہی ہے کہ کویت کے 91سالہ امیر کی کامیاب سرجری ہو گئی ہے اور اب وہ صحت یاب ہو رہے ہیں تاہم ان کی بیماری سے متعلق مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ہیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق امیر کویت ” الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے عارضے کے باعث بعض اختیارات ولی عہد ” نواف الاحمد الصباح “ کو سونپ دیئے تھے اور وہ اس وقت تک بااختیار ہوں گے جب تک امری کویت صحت یاب ہونے ہو کر ذمہ داری نہیں سنبھال لیتے۔شیخ صباح الاحمد الجابر کی اس وقت عمر 91 سال ہے اور وہ 2006 سے تیل کی دولت سے مالا مال اس خلیجی ریاست کے امیر چلے آرہے ہیں۔اس سے پہلے وہ 50 سال سے زیادہ عرصے تک ملک کی خارجہ پالیسی کے نگران رہے تھے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر کویت سے فون پر بات کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی تھی۔واضح رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں الشیخ صباح الاحمد کی امریکا کے دورے کے موقع پر اچانک طبیعت ناساز ہوگئی تھی۔ انھیں امریکا ہی میں ایک اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا اور وہ صحت یاب ہونے کے بعد کویت لوٹے تھے۔

یاد رہے کہ امیر کویت کو ہفتے کے روز ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ اور چیک اپ کیا گیا تاہم ان کی بیماری کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ہیں ۔

مزید :

عرب دنیا -