انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان ، صبح سے تیسری مرتبہ مہنگا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان ، صبح سے تیسری مرتبہ مہنگا ہو گیا
انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان ، صبح سے تیسری مرتبہ مہنگا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر صبح سے تیسری مرتبہ مہنگا ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر168 روپے سے بڑھ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 97 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 168 روپے 30 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی جو کہ اب تک برقرار ہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 37 ہزار 330 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔سٹاک مارکیٹ میں 370 پوائنٹس کااضافہ ہواہے جس کے بعد 100 انڈیکس 37 ہزار 701 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -