کیا واقعی ہی محمد عامر ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے انگلینڈ جا رہے ہیں ؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کیلئے اہم اعلان کر دیا

کیا واقعی ہی محمد عامر ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے انگلینڈ جا رہے ہیں ؟ پاکستان ...
کیا واقعی ہی محمد عامر ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے انگلینڈ جا رہے ہیں ؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کیلئے اہم اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کے انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کرنے کی خبر کی تصدیق کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بور ڈ کا کہناتھا کہ مساجر محمد عمران کو انگلینڈ بھیجنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ محمد عامر اور محمد عمران کا پہلا کورونا ٹیسٹ ہو چکا، پہلا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں لاہور کی بائیو سیکور ماحول میں بھیجا جائے گا، بدھ کو دوسرا کورونا ٹیسٹ ہو گا دو ٹیسٹ منفی آنے پر انگلینڈ بھیجا جائے گا، محمد عامر کے انگلینڈ جانے کی صورت میں روحیل نزیر کو ریلیز کر دیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناتھا کہ آل راونڈر شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی میں تاخیر ہے،شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی میں اگست کے دوسرے ہفتے تک تاخیر ہے، شعیب ملک کے انگلینڈ روانگی کی صورت میں سکواڈ سے ایک کھلاڑی کو ریلیز کر دیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -