سعودی فرمانروا کی علالت پر وزیراعظم عمران خان کا ردعمل بھی آگیا

سعودی فرمانروا کی علالت پر وزیراعظم عمران خان کا ردعمل بھی آگیا
سعودی فرمانروا کی علالت پر وزیراعظم عمران خان کا ردعمل بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی علالت اور ہسپتال منتقلی پر وزیراعظم عمران خان کا ردعمل بھی آگیاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر دیے گئے ردعمل میں کہا کہ" سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی علالت کا سن کر فکرمندی ہوئی۔ حکومت پاکستان اور اس کے عوام اپنے سعودی بھائیوں کے ہمراہ خادم الحرمین شریفین  کی جلد صحتیابی ، اچھی صحت اور درازی عمر کے لیے دعا گو ہیں"

خیال رہے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 84 سالہ شاہ سلمان کو مثانے میں سوزش کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔سعودی فرماں روا کو ریاض کے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز 2015 سے سعودی عرب کے بادشاہ ہیں، بادشاہت ملنے سے قبل تقریباً ڈھائی سال وہ سعودی عرب کے نائب اور ولی عہد رہے جب کہ انہوں نے 50 سال ریاض کے گورنر کے فرائض بھی انجام دیے۔

اس کے علاوہ شاہ سلمان سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں۔شاہ سلمان کے صاحبزادے اور سعودی ولی عہد 34 سالہ محمد بن سلمان ملک کی طاقتور ترین شخصیت تصور کیے جاتے ہیں جنہوں نے سعودی عرب میں کئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ سعودی شاہ سلمان کے ہسپتال داخل ہونے کی خبر ملنے پر عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الخادمی نے اپنا طے شدہ دورہ سعودی عرب منسوخ کر دیاہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -