بھارت کی ایک بار پھر بزدلانہ کارروائی

بھارت کی ایک بار پھر بزدلانہ کارروائی
بھارت کی ایک بار پھر بزدلانہ کارروائی

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیاں کم نہ ہوئیں ۔

ایک بار پھر بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنادیا۔

لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کرکے نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر باغ سر سیکٹر میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج نے فائرنگ سےمٹیکا گاوں میں اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرکے20 سال کے نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -