ٹڈی دل کا فصلوں پر حملہ ایک قدرتی آفت ہے ، تمام کاشتکاروں کو بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی: سید نور علی شاہ

ٹڈی دل کا فصلوں پر حملہ ایک قدرتی آفت ہے ، تمام کاشتکاروں کو بچائو کے لیے ...
 ٹڈی دل کا فصلوں پر حملہ ایک قدرتی آفت ہے ، تمام کاشتکاروں کو بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی: سید نور علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکو ٹ (سید ریحان شبیر ) ٹڈی دل کا فصلوں پر حملہ ایک قدرتی آفت ہے اور تمام کاشکاروں کو ٹڈی دل کے بچائوکے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہونگی ، ان خیالات کا اظہار ضلع کونسل چیرمین عمرکوٹ ڈاکٹر سید نور علی شاہ نے ضلع عمرکوٹ میں فصلوں پر ٹڈی دل کے حملوں ، ٹڈی دل کی موجودگی اور ان سے بچاؤ کے حوالے سے ایگریکلچر افسران ، کاشتکاروں ، ضلع کونسل کے ممبران اور یونین کونسل کے چیرمینوں سے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ۔

اس موقع پر اجلاس میں چیرمین ضلع کونسل مٹھی غلام حیدر سمیجھو، وائس چیرمین حاجی بقا پلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وں سبھاش چندر ، چیف مونسپل آفیسر اور دیگر منسلک محکموں کے آفسران نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کاشکاروں کو مشکل وقت میں ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی کیونکہ زراعت کا شعبہ ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، انہوں نے کہا کہ صحرائے تھر میں ٹڈی دل کے موجودگی کی اطلاع پر ہماری خاص توجہ صحرائے تھر کے علاقوں میں رکھی گئی ہے ۔

اس موقع پر انہوں نے تمام ضلع کونسل کے ممبران اور یوسی چیرمینوں کو ہدایت کی کہ آپ اپنے علاقوں میں ٹڈی دل کی نگرانی کریں اور جہاں کہی بھی ٹڈی دل کے موجودگی یا ان کی افزائش ہو تو فوری اطلاع محکمہ زراعت ایڈیشنل ڈائریکٹر حسین بخش خاصخیلی کے نمبر0333-8256396 پر دی جائے تاکہ ٹڈی دل کا فوری طور پر خاتمہ کیا جا سکے ، اس موقع پر انہوں نے چیف مونسپل آفیسر کو ہدایت کی کہ ضلع کونسل کی فائر برگیڈ کی گاڑی ڈپٹی کمشنر آفیس کو دی جائے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے گاڑی کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے ۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ زیادہ تعداد میں ٹڈی دل کی موجودگی اورفزائی اسپرے کروانے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفیس کے کنٹرول روم یا محکمہ زراعت کو اطلاع دیں تاکہ ڈپٹی کمشنر پاکستان آرمی کو جہاز کے زریعے اسپرے اس علائقے میں کروانے کے لیے اطلاع دیں گے ۔ اس موقع پر محکمہ زراعت ایڈیشنل ڈائریکٹر حسین بخش خاصخیلی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس دفعہ محکمہ زراعت نے بھرپور ترجیحاتی بنیادوں پر تیاری کی ہے اور وفاقی حکومت اور سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے اور اسپرے کے لیے دو جہاز ضلع عمرکوٹ کے لیے بھیجیں ہیں جبکہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے پیسٹی سائیڈ ادویات کافی مقدار میں موجود ہے جس سے بر وقت ٹڈی دل کا خاتمے کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تک ضلع عمرکوٹ میں ٹڈی دل کا فصلوں پر کوئی بھی حملہ نہیں ہوا ہے پر ان سے بچائوکے لیے استعمال ہونے والے تمام احتیاتی تدابیر کی آگاہی تمام کاشتکاروں کو دی گی ہے اور اگر کسی بھی جگہ کی نشاندہی کی جاتی ہے تو اس کے لیے وفاقی ادارے پلانٹ پروٹیکشن ایجنسی سے مدد لی جا سکتی ہے ، اس موقع پرچیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آ پ تمام فیلڈ ورکر کو پابند کریں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں سروے کرکے کاشتکاروں کو ٹڈی دل کے حملے سے متعلق آگاہی دیں اور کوئی بھی نشاندہی ہوتی ہے تو اس کی فوری رپورٹ دی جائے ۔