”ظلم رہے اور امن بھی ہو، کیا ممکن ہے تم ہی کہو“سپریم کورٹ نے خواجہ برادران کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

”ظلم رہے اور امن بھی ہو، کیا ممکن ہے تم ہی کہو“سپریم کورٹ نے خواجہ برادران ...
”ظلم رہے اور امن بھی ہو، کیا ممکن ہے تم ہی کہو“سپریم کورٹ نے خواجہ برادران کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، جسٹس مقبول باقر نے فیصلے کے آخر میں حبیب جالب کے شعر کا حوالہ بھی دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 87صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس مقبول باقر نے تحریر کیا،جسٹس مقبول باقر نے حبیب جالب کے شعر”ظلم رہے اور امن بھی ہو، کیا ممکن ہے تم ہی کہو“کا حوالہ دیا۔

تحریری فیصلے میں کہاگیا ہے کہ پاکستان طویل جدوجہد کے بعد آزاد جمہوری ریاست کیلئے حاصل کیاگیا، ہماری نجات آزادی اظہار رائے میں ہے، جب تک ہم جمہوری اقدار کا کلچر پیدا نہیں کرتے امن کا قیام خواب ہی رہے گا،جب تک ہم جمہوریت اور آزاری کی قدر نہیں کرتے اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل نہیں کرسکتے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -