چنیوٹ(آئی این پی ) پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ممنوعہ انجکشن کے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ شہر کے سرکاری اسپتالوں میں ’وٹامن کے تھری‘ ممنوعہ انجکشن استعمال کیے جارہے ہیں، یہ انجکشن بیرون ممالک میں صرف جانوروں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
پابندی کے باوجود انجکشن نجی کمپنیوں سے خرید کر استعمال کیا جارہا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے انجکشن پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ لیکن اس کے باوجود اسپتالوں میں یہ انجکشن سرعام لگائے جارہے ہیں۔اس سے قبل بھی ملک میں متعدد ممنوعہ انجکشن کے استعمال کا انکشاف ہوچکا ہے۔