”وزیر اعظم ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی کابینہ میں بٹھا نا چاہیں تو بٹھا سکتے ہیں“

”وزیر اعظم ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی کابینہ میں بٹھا نا چاہیں تو بٹھا سکتے ہیں“
”وزیر اعظم ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی کابینہ میں بٹھا نا چاہیں تو بٹھا سکتے ہیں“

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ کابینہ میں وزیراعظم ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی بٹھانا چاہیں تو یہ ان کا حق ہے ،وزیراعظم دعوت دے کر بلاتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ رولز آف بزنس کی بات ہے کہ وزیراعظم دعوت دے کر کابینہ میں کسی کو بھی بٹھا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دوہری شہریت والے کو بھی بٹھا سکتے ہیں اور صرف بیرون ملکی شہریت رکھنے والے شخص کو بھی دعوت دے کر کابینہ میں بٹھاسکتے ہیں۔زلفی بخاری نے کہا کہ میں ،شہباز گل ،ندیم افضل چن ،ظفر مرزااور معید یوسف کابینہ کے ممبران نہیں ہیں ۔ہمیں ہر ہفتے وزیراعظم کی جانب سے دعوت بھیجی جاتی ہے کہ آکر کابینہ اجلاس میں شرکت کریں ۔انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت سے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی تو پھر اسے مجرمانہ فعل بنا کر کیوں پیش کیا جا رہا ہے ہے۔

مزید :

قومی -