گل پانڑہ کی سرکاری عمارت میں ڈانس کی ویڈیو،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو غصہ چڑھ گیا

گل پانڑہ کی سرکاری عمارت میں ڈانس کی ویڈیو،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو غصہ ...
گل پانڑہ کی سرکاری عمارت میں ڈانس کی ویڈیو،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو غصہ چڑھ گیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری رہائش گاہ پرپشتو کی معروف گلوکارہ گل پانڑہ کی ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آنے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا اظہار برہمی، ویڈیو ریکارڈنگ کا نوٹس لے لیا۔ نوٹس میں وزیراعلیٰ کی جانب سے پوچھا گیا ہے کہ گلوکارہ گل پانڑا کو سرکاری عمارت میں داخلے کی اجازت کس نے دی. بعدازاں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے صوبے کے ہوم سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

واضح رہے کہ گل پانڑہ نے سابقہ قبائلی ضلع خیبر کا دورہ کرکے ڈپٹی کمشنر لنڈی کوتل کی سرکاری عمارت میں ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جو بعدازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے نوٹس لے لیا ہے۔ ٹک ٹاک ویڈیوز کا اہم سرکاری اور حساس عمارتوں میں ریکارڈنگ کا معاملہ کوئی نیا نہیں ہے، اس سے قبل مشہور ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کئی اہم سرکاری اور حساس اداروں کی عمارتوں میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرچکی ہیں جس پر ان کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑھ چکا ہے۔ ساتھ ہی حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کی بہن بھی سندھ اسمبلی کی عمارت میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنا چکی ہیں۔ جس پر رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کی جانب سے معذرت بھی سامنے آچکی ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -