"شہباز گل کو گرین کارڈ کا نام لے کر گالی دینے والے کو کہوں گا کہ شرم کرو"

"شہباز گل کو گرین کارڈ کا نام لے کر گالی دینے والے کو کہوں گا کہ شرم کرو"

  

لاہور(ڈٰیلی پاکستان آن لائن) معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کی حمایت میں سامنے آگئے۔

ٹوئٹر پر ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر نے لکھا " میں شہباز گل کو ملا نہیں پر میں شہباز گل کو جانتا ہوں، اُس کی حُب اُلوطنی اور لوگوں کی خدمت کے جذبے کو اگر کوئی اُس کے گرین کارڈ کا نام لے کر گالی دے تو میں اُس کو کہوں گا بھائی شرم کرو۔"

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے وزیر اعظم کے معاونین خصوصی و مشیران کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کی گئی تھی۔ وزیر اعظم کے 5 معاونین خصوصی دہری شہریت کے حامل اور 3 گرین کارڈ ہولڈر نکلے ہیں، زلفی بخاری برطانوی، شہزاد قاسم اور ندیم بابر کے پاس امریکی شہریت ہے۔ تانیہ ایدروس کینیڈا اور سنگاپور کی شہریت رکھتی ہیں، معید یوسف اور شہباز گل امریکہ کے گرین کارڈ ہولڈر، جبکہ ندیم افضل چن کینیڈین پی آر کارڈ ہولڈر ہیں۔

مزید :

تفریح -