وہ آدمی جس نے پوری دنیا کو بے وقوف بنایا، سزا کاٹ کر جیل سے باہر بھی آگیا، لیکن پاکستانی حکومت آج بھی اس کی دی ہوئی انتہائی احمقانہ چیز استعمال کررہی ہے

وہ آدمی جس نے پوری دنیا کو بے وقوف بنایا، سزا کاٹ کر جیل سے باہر بھی آگیا، ...
وہ آدمی جس نے پوری دنیا کو بے وقوف بنایا، سزا کاٹ کر جیل سے باہر بھی آگیا، لیکن پاکستانی حکومت آج بھی اس کی دی ہوئی انتہائی احمقانہ چیز استعمال کررہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کو بے وقوف بنا کر افواج کو جعلی بم ڈی ٹیکٹر فروخت کرنے اور 5کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 10 ارب 58کروڑ روپے) کمانے والا نوسرباز چند سال بعد ہی جیل سے رہا ہو گیا اور پاکستان سمیت کئی ملک آج بھی اس سے خریدی گئی ایک انتہائی احمقانہ چیز کو بم ڈی ٹیکٹر سمجھ کر استعمال کر رہے ہیں۔میل آن لائن کے مطابق اس 64سالہ نوسرباز کا نام جیمز مک کارمک ہے جس نے درجنوں ممالک کی افواج کو بم ڈی ٹیکٹرز فروخت کیے مگر حقیقت میں وہ بم ڈی ٹیکٹر نہیں بلکہ گالف کی بال ڈھونڈنے والے آلے تھے۔
برطانوی علاقے سمرسیٹ کے رہائشی جیمز کے فراہم کر گالف بال فائنڈرز کو بم ڈی ٹیکٹر سمجھ کر امریکہ اور برطانیہ کی افواج بھی استعمال کرتی رہیں۔ عراق میں امریکی فوج نے یہی گالف بال فائنڈرز استعمال کیے جس سے سینکڑوں ہلاکتیں ہوئیں۔ ان سینکڑوں لوگوں کا خون ہاتھوں پر لیے یہ بین الاقوامی نوسرباز اب جیل سے رہا ہو گیا ہے۔
اس کی رہائی کا سبب اس کا کنگال ہوجانا بتایا گیا ہے۔ اس نے عدالت میں ثابت کر دیاہے کہ اس نے جو دولت کمائی تھی وہ ختم ہو چکی ہے اور اب وہ صرف ایک لان موور نامی مشین کا مالک رہ گیا ہے۔ اسے 2013ءمیں 10سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔ گزشتہ سال اس نے 5کروڑ میں سے صرف 59لاکھ پاﺅنڈ(تقریباً 1ارب 25کروڑ روپے)کی رقم واپس کر دی تھی اور کہا تھا کہ اب اس کے پاس ایک پیسہ بھی نہیں رہ گیا، جس پر اب اسے رہا کر دیا گیا ہے۔جیمز نے ممالک کو گالف بال فائنڈرز بم ڈی ٹیکٹر بتا کر 27ہزار پاﺅنڈ تک کی قیمت میں فروخت کیے اور اس دولت سے امریکی ریاست فلوریڈا اور قبرص میں عالیشان گھر خریدے اور لگژری زندگی گزارتا رہا۔

مزید :

برطانیہ -