دلہن کی 3 ہیروں والی انتہائی مہنگی انگوٹھی، لیکن تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو اُلٹا اپنا ہی مذاق بن گیا

دلہن کی 3 ہیروں والی انتہائی مہنگی انگوٹھی، لیکن تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو ...
دلہن کی 3 ہیروں والی انتہائی مہنگی انگوٹھی، لیکن تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو اُلٹا اپنا ہی مذاق بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) منگنی ہو، شادی یا بچے کی پیدائش، ہر مواقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا ایک رواج بن گیا ہے۔ ایسے ہی تعریف کے لالچ میں گزشتہ دنوں ایک امریکہ دلہن نے اپنی 3ہیروں والی انتہائی مہنگی انگوٹھی کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی لیکن انگوٹھی کے منفرد ڈیزائن کی وجہ سے الٹا دلہن کو تضحیک کا سامنا کرنا پڑ گیا اور لوگ اس کا مذاق اڑانے لگے۔ میل آن لائن کے مطابق ٹیکساس کی رہائشی اس خاتون کی انگوٹھی 2سینٹی میٹر لمبی مستطیل شکل کی تھی جس میں ایک قطار میں تین ہیرے جڑے ہوئے تھے۔ اس کے ڈیزائن کی وجہ سے لوگوں نے اسے ٹریفک سگنل کی لائٹس سے تشبیہ دینی شروع کر دی۔
رپورٹ کے مطابق بعض فیس بک صارفین نے اسے بوم باکس کہنا شروع کر دیا اور بعض نے کہا کہ یہ ’لیگو‘ (Lego)کا ایک پیس ہے۔کمنٹس میں ایک صارف نے لکھا کہ ”مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ لیگو والے زیورات بھی بناتے ہیں۔“ ایک شخص نے لکھا کہ ”یہ ٹریفک سگنل کی طرح نظر آ رہی ہے اور میرے خیال میں یہ اس وقت سرخ ہے۔ آپ کو رک جانا چاہیے۔“لوگوں کے تمسخر اڑانے پر اس خاتون نے بھی اعتراف کر لیا کہ اس کی انگوٹھی کا ڈیزائن بہت عجیب ہے۔ اس نے لکھا کہ مجھے اپنی انگوٹھی کی وجہ سے شرمندگی کا سامناکرنا پڑ گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -