”پاکستان سے کورونا ختم ہو رہا ہے ،اس بات کا اپوزیشن کو دکھ ہے“

”پاکستان سے کورونا ختم ہو رہا ہے ،اس بات کا اپوزیشن کو دکھ ہے“
”پاکستان سے کورونا ختم ہو رہا ہے ،اس بات کا اپوزیشن کو دکھ ہے“

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اس بات کا دکھ ہے کہ پاکستان سے کورونا ختم ہو رہا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پڑوسی ملک بھارت میں دیکھیں کہ کورونا کے دوران کیا حالات ہوئے ہیں؟ ۔انہوں نے استفسار کیا کہ کون سا اسپتال ہے کہ جہاں سہولتیں نہیں مل رہی ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایکٹمرا انچکشن میں خصوصی ڈسکاوَنٹ کرایا ہے۔یاسمین راشد نے ایوان کو بتایا کہ ہر ٹیسٹ پر حکومت کو پانچ ہزار روپے ادا کرنے پڑتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ٹیسٹ لیب کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپوسینٹرپرجتنی تنقیدکی گئی اسے سن سن کر کان پک گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایکسپوسینٹرمیں بجلی کے بل سمیت صرف سات کروڑروپے کے اخراجات آئے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایکسپوسینٹرمیں موجود بیڈز اورکمبل سمیت تمام چیزیں قابل استعمال ہیں۔پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا صوبائی اسمبلی میں کہنا تھا کہ ایکسپوسینٹرکے اخراجات کا مکمل حساب ویب سائٹ پرموجودہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -