سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ، خواجہ برادران بھی میدان میں آگئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری ہونے پر خواجہ برادران کا موقف بھی آگیا۔
سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے " الحمد للہ" کا ٹویٹ کیا۔
الحمد اللہ !
— Khawaja Saad Rafique ???????? (@KhSaad_Rafique) July 20, 2020
دوسری جانب سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر قرآن کریم کی آیت ٹویٹ کی ہے۔ " اور اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے۔"
وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ
— Khawaja Salman Rafique (@SalmanRafiquePK) July 20, 2020
خیال رہے کہ خواجہ برادران کی ضمانت سے متعلق سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ 87 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس مقبول باقر نے تحریر کیا۔ جسٹس مقبول باقر نے حبیب جالب کے شعر"ظلم رہے اور امن بھی ہو، کیا ممکن ہے تم ہی کہو" کا حوالہ دیا۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قیصر امین بٹ کو وعدہ معاف گواہ بنانا ثابت کرتا ہے کہ نیب کے پاس ثبوت نہیں ۔ جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ نیب تمام تر کوششوں کے باوجود خواجہ برادران کا پیرا گون سے تعلق ثابت کرنے میں ناکام رہا ،خواجہ برادران کے نام کیسے شامل کیے گئے یہ ایک معمہ ہے، خواجہ برادران کے خلاف کیس انسانیت کی تذلیل کی بد ترین مثال ہے ۔