پنجاب پولیس کا شرمناک کارنامہ، 12 سال بعد خاتون کی ایف آئی آر درج کرلی

پنجاب پولیس کا شرمناک کارنامہ، 12 سال بعد خاتون کی ایف آئی آر درج کرلی
پنجاب پولیس کا شرمناک کارنامہ، 12 سال بعد خاتون کی ایف آئی آر درج کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس نے بے حسی کا پردہ اتار کر بالآخر 12 برس بعد خاتون کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرلی۔

لاہور کے علاقے وحدت کالونی کی خاتون گزشتہ 12 برس سے 2 فراڈیوں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی کوشش کر رہی تھی لیکن اسے طویل عرصے کے بعد اب کامیابی ملی ہے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق  12 سال قبل ملزمان افضال اور شوکت نے 28 تولے زیورات گروی رکھے اور 8 لاکھ روپے کا قرضہ دینا تھا لیکن انہوں نے آج تک پیسے نہیں دیے۔ خاتون کے مطابق وہ گزشتہ 12 سال سے تھانے کے چکر لگا رہی ہے لیکن اس کی ایف آئی آر اب درج کی گئی ہے۔