وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے کتنے کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہو گئے ؟جانئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کے دو خراب پرزوں کی تبدیلی کے لیے دو کروڑ 79 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی ہے۔ ہیلی کاپٹر میں کاک پٹ کی تبدیلی پر 52 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔دستاویزات کے مطابق فلائٹ ڈیٹا ایکوزیشن یونٹ کی تبدیلی پر دو کروڑ 26 لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے۔ ہیلی کاپٹر کے آلات خراب ہونے پر ایوی ایشن حکام نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اے سے رابطہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کے دو آلات امریکہ سے تبدیل کرائے جائیں گے۔