اوباشوں نے شادی شدہ خاتون کی آبرو ریزی کردی

اوباشوں نے شادی شدہ خاتون کی آبرو ریزی کردی
اوباشوں نے شادی شدہ خاتون کی آبرو ریزی کردی

  

چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ میں اوباشوں نے شادی شدہ خاتون کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے نازک حصے میں بیئر کی بوتل ڈال دی۔

ضلع دادری میں خاتون رات کو اپنے بچوں کے ساتھ چھت پر سوئی ہوئی تھی کہ اسی دوران 2 اوباش گھر میں داخل ہوگئے۔ دونوں ملزمان نے خاتون کے ہاتھ پاؤں باندھے اور اسے اٹھا کر نیچے کمرے میں لے گئے جہاں انہوں نے خاتون کی اجتماعی عصمت دری کی۔ مکروہ فعل کو انجام دینے کے بعد ملزمان نے خاتون کے نازک حصے میں بیئر کی بوتل ڈال دی اور کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔

یہ گھناؤنا واقعہ 12 جولائی کی رات کو پیش آیا لیکن خاتون نے اس بارے میں کسی کو نہیں بتایا ۔ گزشتہ روز خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے اپنے میکے والوں کو ساری کہانی سنائی، خاتون کو نازک حالت کے باعث سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے ہسپتال میں خاتون کا بیان ریکارڈ کرکے مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -