خاتون نے غیر عورتوں سے تعلق رکھنے پر شوہر کوفائرنگ کر کے قتل کردیا

خاتون نے غیر عورتوں سے تعلق رکھنے پر شوہر کوفائرنگ کر کے قتل کردیا
خاتون نے غیر عورتوں سے تعلق رکھنے پر شوہر کوفائرنگ کر کے قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) امانکوٹ میں بیوی نے شوہر کو غیر عورتوں کے ساتھ تعلقات کے الزام میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا، شوہر کو قتل کرنے کے بعد بیوی نے اس کے قتل کو چوری اور ڈکیتی کے دوران ہوئے قتل کا رنگ دینے کی کوشش کی۔امانکوٹ کے رہائشی شہزاد کی زوجہ نے پبی پولیس کو مقدمہ درج کروایا کہ رات کے وقت نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میرے شوہر کو قتل کردیا ہے، پبی پولیس نے شہزاد کی زوجہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی تھی۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر نجم الحسنین نے اندھے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پبی کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس بنائی جسے اندھے قتل کے شواہد اکٹھے کرکے نامعلوم ملزمان کا پتہ لگانے کا ٹاسک دیا گیا۔پولیس کی ابتدائی تفتیش میں انہیں پہلے یہ اندھا قتل چوری اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا شاخسانہ لگا، لیکن تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مقتول کی بیوی نے ہی اسے قتل کیا ہے جس سے گرفتار کیا گیا تو اس نے تمام راز خود ہی اگل دیے۔اقبال جرم کرتے ہوئے مقتول کی بیوی کا بتانا تھا کہ اسے اپنے شوہر پر غیر عورتوں کے ساتھ دوستی رکھنے کا شبہ تھا، جس کے رنج میں اس نے اپنے شوہر کو رات میں سوتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔