حریم شاہ نے فاروق ستار کو خواجہ سرا کہہ دیا

حریم شاہ نے فاروق ستار کو خواجہ سرا کہہ دیا
حریم شاہ نے فاروق ستار کو خواجہ سرا کہہ دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو خواجہ سرا کہہ دیا۔

سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ڈاکٹر فاروق ستار سے اپنی ملاقات کا احوال بیان کر رہی ہیں۔ حریم شاہ نے کہا کہ انہیں فاروق ستار سے ملاقات کا بالکل مزا نہیں آیا۔

ویڈیو بنانے والے نے حریم شاہ سے سوال پوچھا کہ فاروق ستار ایلوپیتھک ہیں یا ہومیو پیتھک ہیں ، اس پر حریم شاہ نے کہا کہ فاروق ستار خواجہ سرا ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ نے کراچی میں ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی تھی۔ جس کے بارے میں انہوں نے بتایا تھا کہ دونوں کی ملاقات ایک ہوٹل کے کمرے میں ہوئی تھی جس میں فاروق ستار نے ان سے اپنی سیاسی جماعت کو اوپر لانے کے حوالے سے مشورہ مانگا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -