قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے ویمن کرکٹ میں تبدیلیوں کی مخالفت کر دی

قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے ویمن کرکٹ میں تبدیلیوں کی مخالفت کر دی
قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے ویمن کرکٹ میں تبدیلیوں کی مخالفت کر دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی زیادہ تر کھلاڑیوں نے ویمن کرکٹ میں تبدیلیوں کی مخالفت کردی ہے جن کا کہنا ہے کہ موجودہ پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی سے مقابلہ ختم ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ گیند اور پچ چھوٹا کرنے کے حق میں نہیں ہوں کیونکہ ایسا کرنے سے مقابلہ ختم ہو جائے گا، موجودہ پلیئنگ کنڈیشنز سے ہی ویمن کرکٹ مقبول ہورہی ہے۔

آل راﺅنڈر عالیہ ریاض نے کہا کہ گیند اور پچ چھوٹا کرنے سے فرق نہیں پڑے گا، ویمن کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی بڑھ رہی، ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل اس کی مثال ہے۔ قومی کرکٹر کائنات حفیظ کا کہنا ہے کہ تبدیلیوں کی ابھی ضرورت نہیں ہے، ویمن کرکٹ بہتری کی طرف جا رہی ہے۔

ناہیدہ خان نے کہا کہ گیند کا سائز چھوٹا ہونا چاہیے لیکن پچ میں تبدیلی نہیں ہونی چاہیے، چھوٹی گیند پر گرپ بڑھے گی، سوئنگ اور سپیڈ پر فرق پڑے گا لیکن پچ کا سائز چھوٹا ہونے سے مقابلے میں دلچسپی کم ہو گی۔

مزید :

کھیل -