ساﺅتھ ایشین گیمز کے دوران 3 پاکستانی ایتھلیٹس کے ٹیسٹ مثبت آ گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساﺅتھ ایشین گیمز کے دوران پاکستانی ایتھلیٹس کے لئے گئے ڈوپ ٹیسٹ میں 3 ایتھلیٹس کے ٹیسٹ مثبت آنے پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو گولڈ میڈلسٹ کے بی سیمپل ٹیسٹ کی رپورٹ بھی ایتھلیٹکس فیڈریشن کو موصول ہوگئی ہے،محبوب علی اور محمد نعیم نے سونے کا جبکہ سمیع اللہ نے برانز میڈل جیتا تھا۔ سیکرٹری ایتھلیٹکس فیڈریشن محمد ظفر کاکہناہے کہ بی سیمپل کی رپورٹ ایک دو دن میں آنے کی توقع ہے جس کے بعد کمیٹی تینوں ایتھلیٹس سے متعلق ایک ساتھ فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس کھٹمنڈو میں ساﺅتھ ایشین گیمز کے دوران 3 ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے اور اب ایک مرتبہ پھر ویسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے۔