”عابد علی بالکل ٹھیک ہے اور انہیں کسی قسم کے مسئلے کا سامنا نہیں“
ڈربی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز عابد علی محمد عباس کا باﺅنسر لگنے کے بعد بھی تازہ دم ہیں اور انہیں کسی قسم کے مسئلے کا سامنا نہیں ہے۔
ذرائع پاکستان کرکٹ ٹیم کے مطابق عابد علی کو رات بھی کسی قسم کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں تھیں اور انہوں نے مکمل نیند لی جبکہ سو کر اٹھنے کے بعد بھی کوئی شکایت نہیں کی۔
واضح رہے کہ عابد علی کو ڈربی میں گزشتہ روز پریکٹس میچ کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگی تھی، فاسٹ بالر محمد عباس کی گیند پر حیدر علی کی شاٹ عابد علی کے ہیلمٹ پر لگی تھی۔
ذرائع پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ کرکٹر عابد علی کا سی ٹی اسکین کروایا گیا تھا جو کہ نارمل آیا، عابد علی بدھ سے ٹریننگ شروع کردیں گے۔