ملک میں ہاکی کے کھیل کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے سے متعلق حکومت کو خط لکھ دیا گیا

ملک میں ہاکی کے کھیل کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے سے متعلق حکومت کو خط لکھ ...
ملک میں ہاکی کے کھیل کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے سے متعلق حکومت کو خط لکھ دیا گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کھیل کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے سے متعلق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو خطوط لکھ دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف کے سیکرٹری آصف باجوہ کے مطابق وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں کو لکھے جانے والے خطوط میں فیڈریشن نے ہاکی کی سرگرمیوں کو دوبارہ سے شروع کرنے کے بارے میں رہنمائی اور تعاون مانگا ہے۔

آصف باجوہ کے مطابق فیڈریشن اگست کے آخر میں سینئر اور جونیئر ٹیموں کے ٹریننگ کیمپس اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کرانے کا ارادہ رکھتی ہے اور حکومت سے اجازت ملنے کے بعد پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کراچی، لاہور اور گوجر ہ میں کرانے کا ارادہ ہے جبکہ ہاکی فائیو کرانے کی بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جو عید کے بعد فائنل کریں گے۔

مزید :

کھیل -