بجلی مہنگی، ریونیو میں اضافہ کرو، آئی ایم ایف نے 4 شرائط رکھ دیں، عوام اور حکومت دونوں کیلئے نئی پریشانی

بجلی مہنگی، ریونیو میں اضافہ کرو، آئی ایم ایف نے 4 شرائط رکھ دیں، عوام اور ...
بجلی مہنگی، ریونیو میں اضافہ کرو، آئی ایم ایف نے 4 شرائط رکھ دیں، عوام اور حکومت دونوں کیلئے نئی پریشانی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 4 شرائط رکھ دی گئیں، عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں اپنا پروگرام ختم کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی مہنگی کرنے، نیپرا ایکٹ میں ترمیم، سٹیٹ بینک کو مکمل خود مختاری دینے اور ریونیو میں اضافے کی پالیسی فوری نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کی نئی شرائط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ ارکان اسمبلی کی اکثریت اس کی مخالف ہے۔

عبدالحفیظ شیخ نے دھمکی ہے کہ اگر آئی ایم ایف پروگرام پورا نہ ہوا تو وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ دوسری جانب ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کے مطالبات مان لیے گئے تو حکومت کی مقبولیت میں کمی آئے گی۔

مزید :

بزنس -