”یہ کارڈ اپنے پاس ہر وقت رکھنا ہے اور۔۔۔“ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کون سا کارڈ دیا گیا ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

”یہ کارڈ اپنے پاس ہر وقت رکھنا ہے اور۔۔۔“ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کون ...
”یہ کارڈ اپنے پاس ہر وقت رکھنا ہے اور۔۔۔“ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کون سا کارڈ دیا گیا ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

ڈربی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے انگلینڈ کی سرزمین پر موجود ہے جہاں کھلاڑیوں کو گراؤنڈ کے واش روم کے برعکس ہوٹل میں اپنے واش روم کا استعمال کرنے کا کہا گیا ہے اور انہیں ایکریڈٹیشن کارڈ کیساتھ ایک اور کارڈ بھی جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بائیو سیکیور ماحول میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے دورے کے ایکریڈٹیشن کارڈ کیساتھ ایک دوسرا کارڈ جاری کیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ ہر وقت اپنے ساتھ ایکریڈٹیشن کارڈ کے ہمراہ منسلک دوسرے کارڈ کو رکھیں، اطلاعات کے مطابق دوسرے کارڈ کا مقصد کھلاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم غیر معمولی حالات میں اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے جہاں کورونا وائرس کے باعث ہزاروں افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے دورے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 29 کھلاڑیوں اور 14 آفیشلز کو مدعو کیا ہے جبکہ دورہ انگلینڈ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم ہائی رسک قرار دے چکے ہیں۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے جاری کئے گئے دوسرے کارڈ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ کھلاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے تاکہ وہ بائیو سیکور ماحول کی خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوں۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر کو اس لئے ٹیم سے ڈراپ کیا کہ وہ پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر کورونا وائرس پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے گھر چلے گئے تھے۔

مزید :

کھیل -