وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی کا سندھ سے گندم کی ریلیز پالیسی اناؤنس کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی سید فخر امام نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کی 2020/21 کیلئے ریلیز پالیسی کا اعلان کیا جائے۔
سید فخر امام نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ پنجاب نے 2 جولائی کو گندم کی ریلیز پالیسی جاری کرتے ہوئے فلور ملز کو گندم کی سپلائی شروع کردی تھی جس کی وجہ سے صوبے میں آٹے کی قیمت میں استحکام آیا ہے۔
سندھ نے تاحال گندم کی ریلیز پالیسی جاری نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ ان کے پاس سٹاک میں کتنی گندم موجود ہے جس کی وجہ سے صوبے میں آٹا مہنگا ہوگیا ہے۔ سندھ میں مہنگائی کی وجہ سے پنجاب کی گندم وہاں سمگل ہورہی ہے اور خدشہ ہے کہ پنجاب میں بھی آٹے کی قیمت کا توازن بگڑ سکتا ہے ، اس لیے سندھ حکومت فی الفور گندم ریلیز پالیسی 2020/21 کا اعلان کرے۔