خواجہ برداران کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے پر شہباز شریف کی نیب پر تنقید

خواجہ برداران کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے پر شہباز شریف کی نیب پر تنقید
خواجہ برداران کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے پر شہباز شریف کی نیب پر تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواجہ برادران کے کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ قومی احتساب بیورو (نیب) اورنام نہاد احتساب پرفردِ جرم ہے۔انہوںنے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو نیب نے احتساب نہیں بلکہ انتقام کا نشانہ بنایا تھا۔صدر ن لیگ کا کہنا ہے کہ خواجہ برادران کی استقامت اورعزم قابل تعریف ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی پیراگون ہاو¿سنگ کیس میں ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ نیب نے قانون کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں اور قانون کی کھلے عام خلاف ورزی کی، قانون اور آئین کا جائزہ لینے کے باوجود یہ راز ہے کہ یہ مقدمہ کیسے بنایا گیا؟

مزید :

قومی -