دہری شہریت کیس، الیکشن کمیشن کا فیصل واوڈا کے خلاف یکطرفہ کارروائی کا عندیہ

دہری شہریت کیس، الیکشن کمیشن کا فیصل واوڈا کے خلاف یکطرفہ کارروائی کا عندیہ
دہری شہریت کیس، الیکشن کمیشن کا فیصل واوڈا کے خلاف یکطرفہ کارروائی کا عندیہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دہری شہریت کیس میں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے خلاف یکطرفہ کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

پیر کے روز فیصل واوڈا کی مبینہ دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی ۔ وفاقی وزیر کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا جس پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ اگر اگلی سماعت میں فیصل واوڈا کی نمائندگی نہ ہوئی تو یکطرفہ کارروائی کردی جائے گی۔

فیصل واوڈا کے وکلا نے گزشتہ سماعت پر دہری شہریت سے متعلق درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا جس پر الیکشن کمیشن نے درخواستگزاروں کو 15 روز میں جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔

مزید :

قومی -