سعودی عرب میں چاند نظر آیا یا نہیں؟ اعلان ہوگیا

سعودی عرب میں چاند نظر آیا یا نہیں؟ اعلان ہوگیا
سعودی عرب میں چاند نظر آیا یا نہیں؟ اعلان ہوگیا

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث عید الاضحیٰ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پیر کے روز مملکت میں چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث یکم ذی الحج 22 جولائی بروز بدھ کو ہوگی۔ حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 30 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں بھی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے 31 جولائی کو عیدالاضحیٰ کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -