بغداد میں دھماکہ، 10 افراد جان سے گئے

بغداد میں دھماکہ، 10 افراد جان سے گئے
بغداد میں دھماکہ، 10 افراد جان سے گئے
سورس: Twitter

  

بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عرب ملک عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ مشرقی بغداد کے علاقے صدر کی ایک مارکیٹ میں دیسی ساختہ بم کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت لوگ عیدالاضحیٰ کیلئے خریداری میں مصروف تھے۔ دھماکے کی وجہ سے کئی دکانیں بھی تباہ ہوگئیں۔ بغداد میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی شدت پسند گروپ نے قبول نہیں کی۔ عراقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -