لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد جل تھل ایک ہو گیا

لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد جل تھل ایک ہو گیا
لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد جل تھل ایک ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، علی الصبح شروع ہونے والی بارش تا دم تحریر جاری ہے ۔

شہر لاہور میں بارش کا سلسلہ صبح سویرے ہی شروع ہو گیا ،  سڑکوں پر کئی کئی انچ پانی کھڑا ہونے سے شاہرات برساتی نالے کا منظر پیش کرتی رہیں ، لاہور میں جیل روڈ ، مال روڈ ، کینال ، فیروز پور روڈ ، والٹن ، علامہ اقبال ٹاؤن ، سمن آباد سمیت دیگر علاقوں میں بادل کھل کر برسے ۔

موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئےبارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

دوسری جانب بارش کی بوندیں برستے ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی ، علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ مکینوں کے مطابق صبح 4 بجے سے بجلی غائب ہے ، شہر کے دیگر علاقوں میں بھی متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہور ہا ہے ۔