عائشہ عمر کی سوشل میڈیا صارفین کو دھمکی

عائشہ عمر کی سوشل میڈیا صارفین کو دھمکی
عائشہ عمر کی سوشل میڈیا صارفین کو دھمکی
سورس: Instagram/ayesha.m.omar

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے لباس، رنگت، جسم سے متعلق تبصرے کرنے والوں کو بلاک اور رپورٹ کرنے کی دھمکی دے دی۔ عائشہ عمر نے اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تنبیہ کی کہ وہ ان کی تصاویر پر منفی تبصرے کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے لکھا کہ ’اب سے کسی کے بھی لباس، رنگت، سٹائل یا جسم کے حوالے سے تبصرے کرنے والوں کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

اداکارہ نے لکھا کہ ’ایسے نفرت انگیز تبصرے کرنے والوں کو بلاک اور رپورٹ کردیا جائے گا۔ لہذا انتخاب آپ کا اپنا ہے۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری پوسٹ پر تعمیری تنقید کرنے والوں کو ناصرف سراہا جائے گا بلکہ ان کی تعریف بھی کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -