بہاولپور پولیس کا ایکشن، ہاکی لیجنڈ سمیع اللہ کے مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم پکڑا گیا

بہاولپور پولیس کا ایکشن، ہاکی لیجنڈ سمیع اللہ کے مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکات ...
بہاولپور پولیس کا ایکشن، ہاکی لیجنڈ سمیع اللہ کے مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے ہاکی لیجنڈ سمیع اللہ کے مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے علاقہ  ماڈل ٹاؤن میں لگے ہوئے اولیمپک چیمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور گیند چوری ہونے اور نازیبا حرکات کرنے کے معاملے پر پولیس نے بڑا یکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔واقعہ کا مقدمہ  تھانہ کینٹ پولیس نے شہری کی درخواست پر درج کیا تھا۔  پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور اردگرد سے معلومات لیکر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔  ملزم نعمان کہروڑ پکا کا رہائشی ہے اور اس وقت بہاولپور میں رہائش پزیر ہے ۔ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 
ڈی پی او بہاولپور کا کہنا ہے کہ  سمیع اللہ خان پاکستان کے ہیرو ہیں۔ ان کی خدمات بے پایاں ہیں۔ سرکاری املاک اور  یادگاروں کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -