تین بچوں اور بیوی کو پانچ دن تک بھوکا پیاسا قید رکھنے کے بعد سفاک شوہر نے ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے

تین بچوں اور بیوی کو پانچ دن تک بھوکا پیاسا قید رکھنے کے بعد سفاک شوہر نے ایسا ...
تین بچوں اور بیوی کو پانچ دن تک بھوکا پیاسا قید رکھنے کے بعد سفاک شوہر نے ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فینکس (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست ایریزونا کے دارالحکومت فینکس میں سفاک شخص نے بیوی کو پانچ روز تک بھوکا پیاسا رکھنے کے بعد قتل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیوون روبنسن نامی تین بچوں کی ماں نے اپنے شوہر کی بے وفائی پکڑی تو شرمندہ ہونے کی بجائے شوہر نے اسے ہی قید کردیا۔ خاتون پانچ روز تک اپنے بچوں کے ساتھ بھوکی پیاسی قید رہی جس کے بعد سفاک شخص نے تیز دھار آلے سے اسے قتل کردیا۔ پولیس نے 30 سالہ آندرے دوینیال کو گرفتار کرکے تینوں بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔