مسلح شخص کی گھر میں گھس کر شوہر کے سامنے تین بچوں کی ماں سے زیادتی
نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مسلح شخص نے گھر میں گھس کر شوہر کے سامنے تین بچوں کی ماں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق مسلح شخص حسن گھر کی بیرونی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور خاتونِ خانہ کے ساتھ دست درازی شروع کردی۔ خاتون کے شور مچانے پر چھت پر سویا ہوا شوہر نیچے آیا تو ملزم نے اسے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنالیا اور اس کے سامنے ہی اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ بعد ازاں ملزم فرار ہوگیا۔
تھانہ صدر نارووال پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون تین بچوں کی ماں ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔