سندھ  میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ

سندھ  میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ
سندھ  میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے صوبہ سندھ  میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ  ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ،دوسرا مرحلہ  ممکنہ بارشوں / خراب موسم کے باعث ملتوی کر دیا ۔ 

 سندھ بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ اب  28 اگست 2022 کو منعقد ہوگا جبکہ محرم الحرام اور موسم کی صورت حال کے باعث این اے 245 کراچی کا الیکشن بھی ملتوی کر دیا گیا جو اب 21 اگست 2022 کو ہوگی ۔یہ فیصلہ صوبائی الیکشن کمشنر، چیف سیکریٹری سندھ کی رپورٹ ، عوام کی درخواستوں اور محکمہ موسمیات کی رپورٹ پر کیا گیا ہے ۔

اس سے قبل نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع  کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم،  جی ڈی اے ، چیف سیکریٹری سندھ اور صوبائی الیکشن کمشنر کی درخواست پر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کے باعث انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

دوسری  جانب نجی ٹی وی سماء کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا ، اس حوالے سے فیصلہ کل کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ابھی تک الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، کورونا، مون سون، محرم  اور دیگر وجوہات کی بنا پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواستیں دی گئی ہے جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ  24 جولائی کو کراچی اور حیدر آباد  سمیت سندھ کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہونے تھے جو اب اگست کے تیسرے ہفتے میں کرائے جانے کا امکان ہے۔  نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بلدیاتی انتخابات 21 اگست کو منعقد کیے جاسکتے ہیں۔